ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ہنومان بینی وال کے ممبراسمبلی بھائی نارائن کی کار پک اپ سے ٹکرائی، 5 زخمی

ہنومان بینی وال کے ممبراسمبلی بھائی نارائن کی کار پک اپ سے ٹکرائی، 5 زخمی

Sun, 27 Dec 2020 19:12:14  SO Admin   S.O. News Service

الور 27دسمبر (آئی این ایس انڈیا)الور کے شاہجہاں پور کھیڑا بارڈر پر رکن پارلیامنٹ ہنومان بینی وال کے ایم ایل اے بھائی نارائن کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی۔

یہاں رانگ سائڈ سے جارہی ممبراسمبلی کی تیز رفتار کار ایک پک اپ سے ٹکرا گئی۔ اس میں ایم ایل اے سمیت کارمیں بیٹھے 5 افراد شامل ہیں، تمام ز خمیوں کو  اسپتال لے جایا گیا ہے، غو رطلب ہے کہ نارائن بینی وال کھیونسر سے آر ایل پی کے رکن اسمبلی ہیں۔

معلومات کے مطابق ایم ایل اے نارائن بھی بھائی ہنومان بینی کے پاس جارہے تھے۔ ہنومان بینی وال کل سے شاہجہان پور-کھیڑا میں مقیم ہیں۔ یہ حادثہ صبح 1.15 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایم ایل اے اپنی کار سے شاہجہان پور سے بنی وال کے حامیوں کے پڑاؤکی جگہ جارہے تھے۔ نارائن بینی وال کی کار کا حادثہ ایم پی ہنومان بینی وال اور ان کے حامیوں کے قیام سے صرف 300 میٹر دور واقع ہے۔بارڈر پر ہائی وے دونوں طرف سے  بند ہونے کی وجہ سے   گاڑی کورانگ سائڈ سے لے جایا جارہا تھا۔ 


Share: